ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا

فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا

Fri, 09 Sep 2016 18:41:43  SO Admin   S.O. News Service

 

سری نگر ،9 ؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے تشدد زدہ کشمیر خاص طور پر جنوبی کشمیر میں سب سے زیادہ متاثر چار اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال کی آج جائزہ لیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق جنرل سنگھ آج صبح یہاں پہنچے اور انہیں چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا نے موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف زمینی سطح پر حکام سے صورتحال کے بارے میں براہ راست طور پر واقفیت حاصل کرنے کے لیے وادی کے شمالی اور جنوبی حصوں میں فوجی ادارے گئے۔ذرائع نے کہاکہ فوجی سربراہ کو خاص طور پر جنوبی کشمیر میں صورت حال کو معمول پر لانے میں تعاون دینے کے لیے شہری انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ان کے مطابق جنرل سنگھ دراندازی مخالف گرڈ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیشگی چوکیوں پر بھی گئے۔وہ بعد میں دہلی روانہ ہونے سے پہلے جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرا سے ملاقات کریں گے۔

Share: